بھارت میں شدت پسند ہندوؤن نے بزرگ مسلمان شہری پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے زبردستی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاوائے۔ دی نیو انڈین ایکسپریس نے رپو...
بھارت میں شدت پسند ہندوؤن نے بزرگ مسلمان شہری پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے زبردستی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاوائے۔
دی نیو انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کے مطابق کرناٹک کے کوپل ضلع میں ایک بزرگ مسلمان شخص کو دو آدمیوں نے مارا پیٹا اور "جے شری رام” کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔
پولیس نے حسین صاب نامی شخص کی شکایت کی بنیاد پر واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
متاثر شخص نے کہا کہ 25 نومبر کو دو ملزمین نے اس کے ساتھ ایک الگ تھلگ جگہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ہوساپیٹ شہر سے گنگاوتی شہر واپس آرہا تھا۔
#TNIEexclusive #Karnataka In a heinous act a 65-years-old Muslim man was beaten by a duo, forced to chant Jai Shriram and burnt his beard in #Gangavati town of #Koppal FIR registered.
Security increased in the town.@NewIndianXpress@XpressBengaluru @KannadaPrabha pic.twitter.com/NKuOkypCKl— Amit Upadhye (@AmitSUpadhye) December 1, 2023
دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق ان افراد نے اس کے پیسے لے لیے، ٹوٹی ہوئی بوتل کے ٹکڑوں سے اس کی داڑھی کاٹنے کی کوشش کی، اور اس کی داڑھی کو آگ لگا دی۔
حسین صاب کے بقول میں انہوں نے مجھے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور ایسا کرنے کے باوجود وہ مجھ پر حملہ کرنے سے باز نہیں آئے۔
شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ وہ لوگ اس کے سر پر پتھر مارنے کی کوشش کر رہے تھے جب محلے کے چرواہے اسے بچانے آگئے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/A5ZXlH4<
By arynews Urdu
ليست هناك تعليقات