Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

شعیب ملک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ آل راؤنڈر شعیب ملک کافی عرصے سے...

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

آل راؤنڈر شعیب ملک کافی عرصے سے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں بناپائے تاہم وہ لیگز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلتے نظر آتے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے ٹی ٹوئنٹی میں ملک کی طرف سے سب سے زیادہ چوکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی نمائندگی کرنے والے شعیب ملک اس فارمیٹ میں ایک ہزار چوکے مکمل کرلیے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ایک ہزار چوکے لگانے والے وہ پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

شعیب ملک نے 3 دسمبر کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں سیالکوٹ کی طرف سے راولپنڈی کے خلاف 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ اس دوران انھوں نے کیریئر میں مجموعی طور پر ہزار چوکے مارنے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

شعیب ملک یہ اعزاز پانے والے مجموعی طور پر دنیا کے آٹھویں کھلاڑی ہیں، انھوں نے ایک ہزار چوکے لگانے کے لیے 482 اننگز کا سہارا لیا۔

آل راؤنڈر نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چار سو چھکے بھی مکمل کرلیے ہیں جبکہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے بھی وہ پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

شعیب مختصر فارمیٹ میں 12 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں، وہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹر کرس گیل کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے کرکٹر ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UmbBniX<
By arynews Urdu

ليست هناك تعليقات

Latest Articles