Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

معروف بھارتی اداکار میں کینسر کی تشخیص

بھارتی فلموں کے معروف اداکار جونیئر محمود زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا اور کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں، جونی لیور ان کی عیادت کو پہنچ گئے۔ ب...

بھارتی فلموں کے معروف اداکار جونیئر محمود زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا اور کینسر سے جنگ لڑرہے ہیں، جونی لیور ان کی عیادت کو پہنچ گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار محمود کے قریبی دوست سلام قاضی کی جانب سے ان کی بیماری کا انکشاف کیا گیا تھا۔ محمود کی بیماری کی خبریں وائرل ہونے کے بعد معروف کامیڈین جانی لیور ان کی عیادت کو پہنچے جس کی ویڈیو نیٹ پر زیرِ گردش ہے۔

جونیئر محمود اس وقت اسٹیج فور کے کینسر سے نبرد آزما ہیں۔ انھوں نے کٹی پتنگ، برہمچاری، میرا نام جوکر، اور آن ملو سجنا جیسی فلموں میں اپنے کرداروں سے مداحوں میں پہچان بنائی۔

اداکار میں جگر اور پھیپھڑوں کے کینسر کے علاوہ پیٹ کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔ محمود کو اپنے کینسر کی تھراپی کروانی ہے۔

محمود کی خراب حالت کی خبر ملنے کے بعد آج کے دور کے معروف بالی وڈ اداکار جونی لیور ان سے ملنے پہنچے، انھوں نے خود سوشل میڈیا پر اپنے ملنے کی ویڈیو شیئر کی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیمار اداکار بستر پر موجود اور جانی لیور کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق، جونیئر محمود کے پاس صرف 40 دن باقی ہیں۔

جانی لیور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ 67 سالہ اداکار جونیئر محمود کی عیادت کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین ان کی جلد صحت یابی کے لیے پیغامات دے رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/EQwe5tb<
By arynews Urdu

ليست هناك تعليقات

Latest Articles