Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

تیل و گیس تلاش کرنے کی حکومتی کاوشوں کو بڑا دھچکا

اسلام آباد : ایل این جی کے بعد تیل و گیس کی تلاش کیلئے بھی کوئی عالمی بولی موصول نہ ہوسکی، ایل این جی سپلائر نے ٹینڈر کا جواب بھی نہیں دیا۔ ...

اسلام آباد : ایل این جی کے بعد تیل و گیس کی تلاش کیلئے بھی کوئی عالمی بولی موصول نہ ہوسکی، ایل این جی سپلائر نے ٹینڈر کا جواب بھی نہیں دیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کیلئے حکومت کی کاوشوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو تیل و گیس کے18بلاکس کیلئے کوئی عالمی بولی نہ مل سکی، صرف 2 مقامی کمپنیوں نے 3 بلاکس کیلئے بولیاں جمع کرائی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو15بلاکس کیلئے تاحال کوئی عالمی یا مقامی بولی موصول نہیں ہوسکی ہے، عالمی مارکیٹ سے بھی ایل این جی خریدنے کیلئے بھی بولی موصول نہیں ہوئی۔

وفاقی حکومت کو ایل این جی خریدنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اکتوبر سے دسمبر کے6 ایل این جی کارگوز کیلئے کوئی بولی موصول نہیں ہوسکی۔ کسی بھی ایل این جی سپلائر نے پاکستانی ٹینڈر کا جواب نہیں دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JdsLtcY<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles