Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

نواز شریف انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے جبکہ نواز شریف انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔ اے ...

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے جبکہ نواز شریف انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں ںیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لندن اور کیپٹل ہل پر حملوں پر بھی سزائیں ملیں، پاکستان میں کوئی کام انوکھا نہیں ہورہا فوجی عدالتوں پر وکلا تقسیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے بنیادی حقوق فوجی عدالتوں سے متاثر نہیں ہوں گے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی لیڈر یا خاتون کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے تمام قانونی رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں مشاورتی عمل جاری ہے نواز شریف انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں تھا، قتل میں سزا پانے والے بھی پانچ سال بعد اسمبلی کے لیے اہل ہوجاتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کے وکلا فیصلہ کریں گے کہ واپسی کے لیے ضمانت لینی ہے یا نہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mBvz76F<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles