کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے 304 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے آج اولی پوپ...

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے 304 رنز کی برتری ختم کرنے کے لیے انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے آج اولی پوپ اور بین ڈیکیٹ نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز ایک کھلاڑی کے نقصان کے ساتھ 7 رنز سے کیا جس کے بعد 58 رنز پر نعمان علی نے بین ڈیکیٹ کو 26 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
نعمان علی نے اگلی ہی گیند پر جو روٹ کو کیچ آؤٹ کرا کر پاکستان ٹیم کو تیسری کامیابی دلوائی۔
گزشتہ روز میچ کے پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم ایک بار پھر نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکی اور 304 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم 78 اور آغاسلمان 56 رنز بناکر نمایاں رہے، آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہرعلی 45، شان مسعود 30 اور سعود شکیل 23 رنز بناسکے۔ اس کے علاوہ محمد رضوان 19 اور عبداللہ شفیق 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 شکار کئے جبکہ ڈیبیو کرنے والےریحان احمد نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں، جوروٹ، مارک ووڈ، اولی رابن سن کے حصے میں بھی ایک، ایک وکٹ حاصل آئی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7pJkrCu<
By arynews Urdu
No comments