Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ایک اور نوجوان شہری کی جانب لےلی

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان شہری کو باپ نے سامنے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔ کورنگی نمبر پانچ میں ڈاکوؤں نے لو...

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان شہری کو باپ نے سامنے فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔

کورنگی نمبر پانچ میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر والد کے سامنے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے والد سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد ایک ڈکیت کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مزاحمت پر جاںبحق ہونے والے کی شناخت بائیس سالہ اظہر کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی والد کی شناخت پچاس سالہ مسعود اور 25 سالہ راہگیر اسامہ کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے بعد چھیپا کے رضا کاروں نے مقتول کی لاش اور زخمیوں کو جناح اسپتال پہنچایا جبکہ واردات کے بعد فرار ہونے والے ایک ڈکیت کو موقع پر موجود عوام نے تعاقب کے بعد پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ عوام کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، اس کے علاوہ جائے وقوعہ سےایک خول برآمدکیا ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال لیجائی گئی جس کی بائیو میٹرک کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/mxdKlWY<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles