Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

سرینگر میں مسجد کیلیے عطیہ کیا گیا انڈہ سوا دو لاکھ میں نیلام

سرینگر میں مسجد کی تعمیر کے لیے بیوہ خاتون کی جانب سے عطیہ کیا گیا انڈہ سوا دو لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا۔ سرینگر میں دنیا کا مہنگا ترین انڈ...

سرینگر میں مسجد کی تعمیر کے لیے بیوہ خاتون کی جانب سے عطیہ کیا گیا انڈہ سوا دو لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا۔

سرینگر میں دنیا کا مہنگا ترین انڈا سوا دو لاکھ روپے میں فروخت ہوگیا، مسجد کی تعمیر کے لیے بیوہ خاتون نے انڈے کے ذریعے اپنا حصہ ملایا تھا۔

مسجد انتظامیہ نے انڈے کو نیلامی کے لیے پیش کیا جس کے بعد دس روپے سے شروع ہونے والی بولی آخر میں ستر ہزار تک پہنچ گئی، مجموعی طور پر انڈے کی فروخت سے دو لاکھ 26 ہزار روپے جمع ہوئے۔

مسجد کی تعمیر کے لیے بیوہ خاتون کا عطیہ کردہ انڈہ نیلام

انڈہ خریدنے والے کشمیری تاجر نے کہا کہ خالص اور  نیک جذبے کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈے کو فریم کراکے گھر میں محفوظ رکھے گا۔

مقامی افراد نے سب سے زیادہ بولی لگانے والے تاجر کے جذبے کو خوب سراہا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WktKYd3<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles