Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

مری کی برفباری میں کراچی کی فیملی پھنس گئی

مری میں برفباری سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں کراچی کی ایک فیملی بھی پھنس گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق مری میں کراچی کی ایک...

مری میں برفباری سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ایسے میں کراچی کی ایک فیملی بھی پھنس گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مری میں کراچی کی ایک فیملی بھی خراب موسم میں پھنس گئی، فیملی کے ایک نوجوان شہریار نے ویڈیو سوشل میڈیا جاری کردی۔

ویڈیو میں شہریار نامی نوجوان نے کہا کہ ہم 17 سے 18 افراد ہیں یہاں پر سب سے رابطے کیے اور کہتے ہیں کہ 15 سے 20 منٹ میں آجائیں گے لیکن کوئی نہیں آرہا۔

نوجوان نے بتایا کہ ہم یہاں دو دن سے پھنسے ہوئے ہیں ہمیں ریسکیو کیا جائے۔

بعدازاں اے آر وائی نیوز کی خبر پر اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر مری نے نوٹس لے کر کراچی سے مری جانے والی فیملیز کو ریسکیو کرلیا۔

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہیوی مشینری کے ذریعے ریسکیو کے عمل کو مکمل کیا گیا ہے۔

متاثر فیملی نے بتایا کہ اے ڈی سی نے ہوٹل سے پیسے بھی واپس دلوا دیے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zomNWMG<
By arynews Urdu

ليست هناك تعليقات

Latest Articles