Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیرخارجہ ...

ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقاتیں کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ نے نورخان ایئربیس پر ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کا استقبال کیا۔

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے، ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایران میں 9 پاکستانی شہریوں کے قتل سمیت ایران کی دراندازی پر بھی بات چیت ہوگی۔

میں زندہ ہی اس الیکشن کے لیے ہوں دیکھ کر جاؤں گا: انور مقصود

یاد رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے شیڈول کے مطابق پاکستان کے دورے پر اتوار کی شب خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vn8tuLr<
By arynews Urdu

ليست هناك تعليقات

Latest Articles