Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

اعظم خان کا حیران کن کیچ، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کراچی وائٹس کے اعظم خان نے ناقابل کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ کراچی کے نیشنل ایرینا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ف...

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں کراچی وائٹس کے اعظم خان نے ناقابل کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

کراچی کے نیشنل ایرینا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں وائٹس کے وکٹ کیپر اعظم خان نے بھاگتے ہوئے شاندار کیچ لے کر ٹیم کو اہم وکٹ دلوائی۔

اعظم خان کو بھاری بھرکم جسامت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن انہوں نے دوڑتے ہوئے ڈائیو لگا کر کیچ پکڑ کر فٹنس پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

فائنل میں ایبٹ آباد کے خلاف اعظم کے ناقابل یقین کیچ پر ساتھی کھلاڑیوں سمیت شائقین نے بھی بھرپور داد دی جب کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھنے والے صارفین نے ان کی کامیاب کوشش کو خوب سراہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jiT2w3N<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles