Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

وفاقی کابینہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے ذکا اشرف...

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے ذکا اشرف کی سربراہی میں قائم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کوئی ہائی لیول تقرری نہیں کرسکتی، مینجمنٹ کمیٹی بورڈ آف گورنرز اور چیئرمین کا الیکشن کروائے گی۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی روزمرہ کے امور نمٹائے گی، پالیسی فیصلے نہیں کرسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو تین ماہ سے زیادہ توسیع نہیں ملے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dF2rn8a<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles