کراچی: میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کی بدترین دھاندلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمن کے مؤقف کو تسلیم کرلیا۔ ترجمان جماعت اس...
کراچی: میئر کے انتخاب میں پیپلزپارٹی کی بدترین دھاندلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم الرحمن کے مؤقف کو تسلیم کرلیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میئر، ڈپٹی میئر کی کامیابی کے آج کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو سندھ ہائی کورٹ میں حافظ نعیم الرحمن کی پٹیشن کے فیصلے سے مشروط کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے میئر کے امیدوار کے لیے سندھ اسمبلی میں لوکل ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ عدالت عالیہ میں ہماری درخواست پر حق اور انصاف پر مبنی فیصلہ ہو گا میئر کے جعلی انتخاب میں دھاندلی اورمینڈیٹ پر قبضے کے خلاف ہر فورم پر مقدمہ لڑیں گے۔
ترجمان کے مطابق تمام یونین کمیٹیوں کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد غیر منتخب شخص کو میئر بنانے کے لیے غیر آئینی تبدیلی پیپلزپارٹی کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ungjkQ8<
By arynews Urdu
No comments