Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

فلم لگان کی آفر ٹھکرانا شمیتا شیٹی کو کتنا مہنگا پڑا

ممبئی: 90 کی دہائی میں اسکرین پر اپنا جادو چلانے والی بالی وڈ اسٹار شلپا شیٹی کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹی کیریئر میں بلاک بسٹر فلم دینے کے باو...

ممبئی: 90 کی دہائی میں اسکرین پر اپنا جادو چلانے والی بالی وڈ اسٹار شلپا شیٹی کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹی کیریئر میں بلاک بسٹر فلم دینے کے باوجود ناکام رہیں۔

شمیتا شیٹی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2000 میں ریلیز کی جانے والی بلاک بسٹر فلم ’محبتیں‘ سے کیا تھا۔ اس ملٹی اسٹار فلم میں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے سمیت دیگر فنکار بھی جلوہ گر ہوئے۔

فلم ’محبتیں‘ کے بعد 2001 میں شمیتا شیٹی کو سُپر اسٹار عامر خان کی فلم ’لگان‘ کی پیشکش ہوئی لیکن اداکارہ نے انکار کر دیا۔ بعد ازاں فلم میں اداکارہ گریسی سنگھ کو کردار دیا گیا۔

’لگان‘ کی پیشکش کو ٹھکرانا شمیتا شیٹی کے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے وہ آج تک اسکرین سے غائب ہیں۔ اگر وہ ہاں کر دیتی تو آج ان کا کیریئر سُپرہٹ ہوتا۔

’محبتیں‘ میں جلوہ گر ہونے کے بعد شمیتا شیٹی کو محسوس ہونے لگا تھا کہ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اور ایشوریا رائے کے ساتھ اسکرین پر نظر آنا کامیاب کیریئر کی ضمانت ہے لیکن یہ اُن کی بھول تھی۔

کچھ عرصے بعد شمیتا شیٹی کو ’میرے یار کی شادی ہے‘، ’بے وفا‘ اور ’زہر‘ جیسی فلموں میں کردار ملے لیکن ایک غلط فیصلہ ان کا پورا کیریئر کھا گیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dof3GeL<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles