Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

فلمی صنعت کیلیے مراعات تو پہلے سے تھیں سید نور

کراچی : پاکستان میں فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے اسے ٹیکس فری قرار دیا ہے تاہم معروف ہدایتک...

کراچی : پاکستان میں فلم سازی کی صنعت کو بحران سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے اسے ٹیکس فری قرار دیا ہے تاہم معروف ہدایتکار کا کہنا ہے کہ یہ مراعات تو ہمیں پہلے سے حاصل ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا پرید کانفرنس میں کہنا تھا کہ ملک میں سینما گھروں کی کم تعداد ترقی میں رکاوٹ ہے، فلم انڈسٹری کو دی جانے والے مراعات سے توقع ہے کہ آئندہ دس سال میں یہ شعبہ ہمسایہ ممالک کے مقابلہ میں ہوگا۔

حکومت کے اس قدام پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کیا کہنا ہے اس حوالے سے پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار سید نور نے اے آر وائی نیوز کے بروگرام باخبر سویرا میں شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ رعایت تو ہمیں پہلے سے میسر تھی لیکن بد قسمتی سے ہمارے یہاں زیادہ فلمیں نہیں بنیں اور اس کا فائدہ نہیں اٹھایا گیا اس کیلئے اس سے مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4LAz2NQ<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles