لدھیانہ میں گزشتہ ہفتے 8 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ہونے والی ڈکیتی کے مرکزی ملزمان میاں بیوی کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔ بھارتی ...
لدھیانہ میں گزشتہ ہفتے 8 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ہونے والی ڈکیتی کے مرکزی ملزمان میاں بیوی کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس نےملزمہ مندیپ کور اور اس کے شوہر جسوندر سنگھ سمیت ایک اور ملزم گورو کو بھی گرفتار کرلیا ہے اس کیس میں پولیس نے اب تک 12 میں سے 9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پنجاب پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مندیپ کور اور اس کا شوہر جسوندر سنگھ نیپال فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن اس سے پہلے ان کا مختلف مذہبی مقامات پر جانے کا منصوبہ تھا۔
اتراکھنڈ میں سکھ یاتریوں کی جگہ پر آنے والے عقیدت مندوں کی بڑے ہجوم کے درمیان پولیس کو ان دونوں کی شناخت کرنا مشکل تھا چنانچہ پولیس نے یاتریوں کیلئے مفت مشروبات تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا۔
اسی دوران ملزم جوڑا وہاں پہنچ گیا دونوں میاں بیوی نے اپنے چہروں کو ڈھکا ہوا تھا لیکن جوس پینے کے لیے جیسے ہی انہوں نے اپنے چہرے کو کھولا تو سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے ان کی شناخت کی اور فوری طور پر حراست میں لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ملزمان کی شناخت ہونے کے باوجود انہیں فوری طور پر گرفتار نہیں کیا گیا تھا بلکہ پولیس نے خود انہیں درگاہ میں عبادت کیلئے جانے دیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ucePNlV<
By arynews Urdu
No comments