Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

پھالیہ میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم، تین خواتین سمیت 4 جاں بحق

منڈی بہاؤالدین: پھالیہ شہر میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی ...

منڈی بہاؤالدین: پھالیہ شہر میں ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں تین خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی تحصیل پھالیہ کے علاقے پاہڑیانوالی اڈہ کے قریب ڈمپر اور مسافر وین میں ٹکر ہوئی ہے، جس سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور اور 3 خواتین شامل ہیں، حادثے میں 13 افراد زخمی ہوئے، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاں بحق خواتین کی شناخت بتول بی بی، رشیدہ بی بی، اور زاہدہ پروین کے نام سے ہوئی ہے۔ شدید زخمیوں کو عزیز بھٹی اسپتال گجرات منتقل کیا گیا ہے جب کہ دو زخمی پھالیہ کے تحصیل اسپتال لے جایا گیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xW5r6uT<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles