Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

شادی سے انکار پر 22 سالہ لڑکی کا گلا کاٹ دیا گیا

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں نوجوان لڑکے نے شادی سے بار بار انکار کرنے پر 22 سالہ لڑکی پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس ...

بھارت کی ریاست تلنگانہ میں نوجوان لڑکے نے شادی سے بار بار انکار کرنے پر 22 سالہ لڑکی پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام حیدر آباد میں نارسنگی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی پیشے کے لحاظ سے سافٹ ویئر انجینئر ہے اور ہوسٹل میں رہائش پذیر ہے۔

ملزم کی شناخت 27 سالہ گنیش کے نام سے ہوئی جو متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار اور فوڈ ڈیلیوری بوائے ہے۔ اس نے متعدد بار شادی کی پیشکش کی لیکن لڑکی نے انکار کیا۔

حال ہی میں دونوں کی ملاقات نارسنگی پولیس اسٹیشن کے قریب ایک ہوٹل کے پاس ہوئی جہاں ملزم نے ایک بار پھر لڑکی کو شادی کی آفر کی لیکن اس کے انکار کرنے پر وہ سیخ پا ہوگیا اور چاقو نکال کر اس کے چہرے اور گردن پر وار کیے۔

لڑکی کی گردن پر گہری چوٹ آئی جسے موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ لڑکی اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور پولیس نے اس کا بیان قلم بند کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Rk5WtND<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles