ساہیوال: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال پاکپتن روڈ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ن...
ساہیوال: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال پاکپتن روڈ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے ساہیوال پاکپتن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد محمد افضل مہمند کو گرفتارکرلیا جس کے قبضے سے ہینڈگرنیڈ، دھماکا خیز مواد کے آلات، 8550 روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم الاحرار سے ہے، ملزم کا تعلق سہنگے تنگے یوسف خیل ضلع مہمند ایجنسی سے ہے۔
دہشت گرد سے الیکٹرک ڈیٹونیٹر، الیکٹرک بٹن، بیٹری، ڈبل چارجر سمیت ہینڈ گرنیڈ، سبزی مائل، ایک گرنیڈ ای ڈی بھی برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے خلاف 4-5 ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حیدرآباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی، ٹی ٹی اے گروپ کا اہم دہشت گرد گرفتار کرلیا تھا۔
ملزم تاج عرف خالد عرف حافظ پٹھان کو مکی شاہ روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر راڈ اور ہینڈ گرنیڈ کا پن برآمد کیا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/d2wgAO3<
By arynews Urdu
ليست هناك تعليقات