Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

یہودی آبادکار نے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

اسرائیلی آباد کار نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار کے ہات...

اسرائیلی آباد کار نے گولیاں مار کر فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا۔


فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کار کے ہاتھوں ایک فلسطینی شخص شہید ہو گیا۔


وزارت نے کہا کہ 28 سالہ علاء قیسیہ کو جمعہ کے روز مغربی کنارے کے جنوبی علاقے ہیبرون کے جنوب میں غاصب آبادکار نے گولی مار دی۔


اسرائیلی فوج نے کہا کہ فلسطینی شخص نے ٹین عمریم بستی میں ایک رہائشی کو چاقو مارنے کی کوشش کی اور اسے ایک مسلح شہری نے گولی ماری۔


مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی ہیں۔


اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بستی میں لوگ یہودی شاوت تہوار کی دعا کے لیے جمع ہو رہے تھے۔


قیسیہ کی بھابھی نانا نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ نو بہن بھائیوں میں سے سب سے چھوٹا تھا اور زیادہ تر اپنے آپ میں رہتا تھا اور کسی مسلح گروپ کا رکن نہیں تھا۔






from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qpj04mJ<

By arynews Urdu

ليست هناك تعليقات

Latest Articles