نئی دہلی: بھارتی پولیس نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قریب اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مط...
نئی دہلی: بھارتی پولیس نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قریب اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمان برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دھرنے پر بیٹھے پہلوانوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے پہلوانوں کے احتجاجی کیمپ بھی ہٹا دیے جبکہ ان کے بیٹھنے کی جگہ کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ان دوران شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔
اولمپک اور کامن ویلتھ گیمز میں تمغے جیتنے والی خاتون پہلوانوں سمیت کئی پہلوان جن میں ایک نابالغ لڑکی بھی شامل ہے، برج بھوشن پر جنسی استحصال و ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Female wrestlers protesting sexual harassment by a BJP MP brutally manhandled by Delhi Police while PM Modi inaugurated the new Parliament.
The shameful state of our democracy under the BJP cannot be hidden by a swanky building. #MyWrestlersMyPride pic.twitter.com/G62F4kJcQK
— Saket Gokhale (@SaketGokhale) May 28, 2023
مذکورہ مظاہرین گزشتہ ماہ 23 اپریل سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے برج بھوشن شرن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
مظاہرین کیخلاف پولیس کارروائی اس وقت شروع ہوئی جب وہاں سے دو کلومیٹر کی مسافت پر وزیرِ اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر رہے تھے۔
پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرتے ہوئے دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی تھی لیکن جب پہلوانوں نے آگے بڑھنے اور سیکیورٹی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا اور بسوں میں بٹھا کر لے گئی۔
واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نیو دہلی کے جنتر منتر کے مقام پر خواتین ریسلرز دھرنا دیے بیٹھی ہیں۔ انہوں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ ریسلر فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ نے ایک نابالغ لڑکی سمیت کم از کم 7 ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
دوسری جانب برج بھوشن نے ان الزامات کی تردید کی ہے تاہم یہ الزامات سنگین ہیں اور احتجاج کرنے والی ریسلرز میں اولمپک میڈلسٹ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا اور کامن ویلتھ اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ وینیش پھوگاٹ بھی شامل ہیں جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/p6AegLE<
By arynews Urdu
No comments