Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

کمسن بچی سے دست درازی کے ملزم کو عبرتناک سزا

بھارت کی ایک عدالت نے مذہبی جلوس کے دوران ساڑھے تین سالہ لڑکی کے اغواء اور دست درازی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5سال قید بامشقت کی سزا سنا ...

بھارت کی ایک عدالت نے مذہبی جلوس کے دوران ساڑھے تین سالہ لڑکی کے اغواء اور دست درازی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 5سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔


سیشن جج کی عدالت نے یوپی کے علاقے امبرناتھ ٹاؤن کے رہائشی مجرم35سالہ ونود بھولا کیواٹ پر6ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔


استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ یہ واردات 23/ ستمبر2018 کی رات اس وقت پیش آئی جب لڑکی کی ماں اسے اور اس کے بھائی بہنوں کو جلوس دکھانے لے گئی اس دوران لڑکی اچانک لاپتا ہوگئی۔


اس کی ماں نے اسے ہر جگہ تلاش کیا اور بعد ازاں ایک ویران مقام پر لڑکی کو ملزم کو پکڑ لیا،وہ بچی سے دست درازی کررہا تھا اور وہ رو رہی تھی۔


اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ ملزم گزشتہ تین سال سے سلاخوں کے پیچھے ہے مگر یہ رحم کرنے کی بنیاد نہیں ہوسکتی۔ اس سلسلے میں معاشرے کو جرم کی سنگینی سے آگاہی اور ملزم کو سخت سزا دینے کی ضرورت ہے اور ملزم غیرضروری ہمدردی کا بھی مستحق نہیں ہے۔






from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/crWdjCz<

By arynews Urdu



No comments

Latest Articles