Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

یوم تکبیر کی سلور جوبلی، آئی ایس پی آر کا سائنس دانوں کو خراج عقیدت

راولپنڈی: یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج ملک ...

راولپنڈی: یوم تکبیر کی سلور جوبلی کے موقع پر آئی ایس پی آر نے سائنس دانوں اور انجینئرز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق آج ملک میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 25 برس مکمل ہو گئے ہیں، 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔


آئی ایس پی آر نے اس موقع پر کہا ہے کہ پوری قوم آج یوم تکبیر کی سلور جوبلی منا رہی ہے، پاکستان نے آج بڑی دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، پاکستان کی اس کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن بہتر ہوا تھا۔


آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج یوم تکبیر کو حقیقت کا رنگ دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم ناممکن کو حقیقت میں بدلنے والے سائنس دانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ 28 مئی کو پاکستان میں ایک قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، ان جوہری تجربات نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیار رکھنے والا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ملک بنا دیا تھا۔






from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C5hyzvD<

By arynews Urdu

No comments

Latest Articles