Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

امریکا میں امیگریشن بحران سنگین شکل اختیار کر گیا

واشنگٹن: امریکا میں سرحدی پالیسی ختم ہوتے ہی امیگریشن بحران سنگین شکل اختیار کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز کرونا وبا کے دورا...

واشنگٹن: امریکا میں سرحدی پالیسی ختم ہوتے ہی امیگریشن بحران سنگین شکل اختیار کر گیا۔


تفصیلات کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز کرونا وبا کے دوران عائد سرحدی پالیسی ٹائٹل 42 کی مدت ختم ہو گئی ہے، اس ٹائٹل 42 پالیسی کے تحت مہاجرین کو کسی سماعت کے بغیر ملک بدر کر دیا جاتا تھا۔


تاہم اب اس پالیسی کی مدت ختم ہوتے ہی امیگریشن بحران سنگین شکل اختیار کر گیا ہے، کیوں کہ لاکھوں غیر قانونی تارکین میکسیکو سے امریکا میں داخلے کے منتظر ہیں۔


امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کو امیگریشن بحران سے نمٹنے کے لیے قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔






from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AN84pki<

By arynews Urdu

No comments

Latest Articles