بہاولپور: جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یزمان کے چک نمبر 102 میں گھر سے چار افراد ک...
بہاولپور: جنوبی پنجاب کے ضلع بہاولپور میں گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یزمان کے چک نمبر 102 میں گھر سے چار افراد کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گھر میں چار لاشیں موجود ہیں، قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قتل ہونے والوں میں میاں بیوی، بیٹی اور بھابھی شامل ہیں جن کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا، پولیس نے قتل کی واردات کی محرکات جاننے کے لئے گھر کی جامہ تلاشی بھی لی ہے اور مزید شواہد حاصل کرنے کے لئے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lupoOBi<
By arynews Urdu
No comments