Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے اور  تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں ک...

کراچی : کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے اور  تدریسی عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کی موج مستی اور سیر سپاٹے آج سے ختم ہوگئے ، کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔

صوبہ بھر میں آج سے اسکولوں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا، کئی روز کی چھٹیوں اور سردی کے باعث چھٹیوں کے بعد پہلے روز طلبہ کی حاضری کم ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں ، صوبے میں 25 دسمبر 2022 سے یکم جنوری 2023 تک چھٹیاں دی گئیں تھی۔

محکمہ تعلیم کے پی کا کہنا ہے کہ ونٹر زون پہاڑی علاقوں کے اسکولز15 فروری تک بند رہیں گے۔

خیال رہے پنجاب میں اسموگ کے باعث اسکول نو جنوری سے کھلیں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی اسکول آٹھ جنوری تک بند رہیں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dNVHX5y<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles