کراچی: جامعہ این ای ڈی کے طالب علم بلال کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے میڈیا کو...

کراچی: جامعہ این ای ڈی کے طالب علم بلال کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے میڈیا کو بتایا کہ عزیزبھٹی تھانے کےقریب یونیورسٹی روڈ پرپولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم جمعہ خان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فائرنگ کے دوران ساتھی کی گولی لگنے سے ملزم جمعہ خان ہلاک ہوا، ہلاک ملزم جمالی گوٹھ کا رہائشی اور عادی جرائم پیشہ تھا، ہلاک ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کو قتل کیا تھا، واقعہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو پیش آیا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق جمعہ خان عرف لالی کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں قتل کا مقدمہ درج تھا، مقتول طالب علم بلال کے قتل میں ملوث دوسرا ملزم نظام الدین پہلے ہی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fq7Z9eP<
By arynews Urdu
ليست هناك تعليقات