Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

لیاری جنرل اسپتال کے ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی کے علاقے لیاری میں جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) غلام نبی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل...

کراچی کے علاقے لیاری میں جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) غلام نبی شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں غلام نبی شاہ کو محکمہ صحت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبد الحفیظ ابڑو اسپتال کے نئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیے گئے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں لیاری جنرل اسپتال اور نرسنگ کالج میں اجارہ داری و کرپشن کی نشاندہی کی تھی۔ غلام نبی شاہ کو ایسے وقت میں تبدیل ہٹایا گیا جب اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7JhyX6C<
By arynews Urdu

No comments

Latest Articles