Page Nav

HIDE

Breaking News:

latest

Ads Place

پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی سمیت 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور فیر...

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی علی اصغر منڈا سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور فیروزوالا کے جنرل سیکرٹری طارق کھوکھر پر قاتلانہ حملے کے بعد مقدمہ شیخوپورہ کی حدود تھانہ فیروزوالا میں درج کیا گیا۔

مقدمہ آصف کھوکھر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی اصغر منڈا سیاسی مخالفت کے باعث پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

مقدمے میں اقدام قتل سمیت اعانت جرم اوردیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق کھوکھر پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔ ان پر دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی۔ 4 گولیاں لگنے کی وجہ سے وہ زخمی ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/JcfBdTK<
By arynews Urdu

ليست هناك تعليقات

Latest Articles